آپ بازار میں کھڑے ہیں۔آپ کے ہاتھ میں تیل کی دو بوتلیں ہیں۔دونوں پر بڑے حروف میں لکھا ہے: 100% Pure لیکن ایک بوتل پر ساتھ لکھا ہے: Cold-Pressed دوسری پر: Refined اور پھر شیلف پر ایک اور بوتل نظر آتی ہے جس پر لکھا ہے: Extra Virgin قیمتیں مختلف ہیں۔ پیکنگ مختلف ہے۔ دعوے مختلف ہیں۔ اور آپ کے ذہن میں ایک بالکل جائز سوال آتا ہے: آخر ان میں فرق کیا ہے؟ کیا Cold-Pressed واقعی Refined سے بہتر ہے؟ کیا Extra Virgin کا مطلب یہ ہے کہ باقی تمام تیل کم معیار کے ہیں؟ اور اگر بوتل پر "Pure" لکھا ہے تو کیا واقعی وہ تیل مکمل طور پر خالص ہے؟ شاید سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ ان سوالوں کا جواب صرف "یہ اچھا ہے، وہ برا ہے" کہہ کر نہیں دیا جا سکتا۔ کیونکہ ان الفاظ کے پیچھے تیل کی پوری کہانی چھپی ہے۔ آئیے اس کہانی کو شروع سے سمجھتے ہیں۔
ہر تیل کی کہانی ایک بیج یا پھل سے شروع ہوتی ہے ۔ تصور کریں آپ کے سامنے سرسوں کے تازہ بیج رکھے ہیں۔ ان چھوٹے سے بیجوں کے اندر وہ تیل موجود ہے جو آخرکار آپ کے باورچی خانے تک پہنچے گا۔ اب یہاں سے تیل کا سفر شروع ہوتا ہے۔ اور یہی وہ مقام ہے جہاں راستے الگ ہو جاتے ہیں۔ ایک راستے میں بیجوں سے تیل مکینیکل طریقے سے نکالا جاتا ہے اور اسے مزید کسی پراسس سے گزارے بنا محفوظ کر لیا جاتا ہے۔ دوسرے راستے میں حاصل شدہ تیل کو مزید processing اور refining سے گزارا جاتا ہے۔ دونوں صورتوں میں آپ کو آخرکار تیل ملتا ہے۔ لیکن دونوں کا ذائقہ، خوشبو، رنگ اور خصوصیات ایک جیسی نہیں ہوتیں۔ یہی فرق سمجھنے کے لیے سب سے پہلے ہمیں Cold-Pressed اور Refined کا مطلب جاننا ہوگا۔
Cold Pressed: جب تیل اپنی قدرتی شناخت کے ساتھ سامنے آتا ہے
Cold-Pressed تیل کسی بھی بیج، مغز یا پھل سے 49 ڈگری سینٹی گریڈ سے کم درجہ حرارت پر مکینیکل طریقے سے نکال کر حاصل کیا جاتا ہے، جس میں تیل حاصل کرنے کے لیے کیمیائی solvents کا استعمال نہیں کیا جاتا۔ اس عمل کا ایک دلچسپ نتیجہ یہ ہے کہ خام مال کی اپنی شناخت تیل میں زیادہ نمایاں رہ سکتی ہے۔ مثلاً سرسوں یا کینولا کے کولڈ پریسڈ تیل میں سرسوں / کینولا کی مخصوص خوشبو، ذائقہ اور قدرتی رنگ زیادہ نمایاں محسوس ہو سکتے ہیں۔ زیتون کے تیل میں زیتون کی اپنی خوشبو اور ذائقہ نمایاں طور پر سامنے آ سکتا ہے۔ یعنی کولڈ پریسڈ تیل اکثر آپ کو یہ محسوس ہونے دیتا ہے کہ: "یہ تیل کہاں سے آیا ہے۔" لیکن یہاں ایک بہت اہم بات ہے۔ Cold-Pressed کا مطلب خود بخود "بہترین معیار" نہیں ہوتا۔ یہ بنیادی طور پر تیل نکالنے کا ایک طریقہ ہے۔ اگر بیج اچھے نہیں، خام مال پرانا ہے، storage ناقص ہے یا تیل کو بعد میں غلط طریقے سے محفوظ کیا گیا ہے، تو صرف Cold-Pressed کا لیبل اسے اعلیٰ معیار کا نہیں بنا دیتا۔ اسی لیے: اچھا Cold-Pressed تیل = اچھا خام مال + handling میں صفائی کا خیال+ مناسب extraction + محفوظ storage یعنی کہانی صرف extraction machine سے شروع اور ختم نہیں ہوتی۔
سرسوں کے کولڈ پریسڈ آئل کے متعلق مزید جانئے https://ajwaorganics.pk/blog-best-cooking-oil-in-pakistan
Refined Oil: جب تیل کو مزید صاف اور یکساں بنایا جاتا ہے
اب دوسرے راستے پر چلتے ہیں۔ Refined oil خام تیل کو مختلف processing مراحل سے گزار کر تیار کیا جاتا ہے۔ اس کا مقصد تیل کی بعض خصوصیات جیسے رنگ ، ذئقے اور خوشبو کو کم کرنا، اسے زیادہ صاف اور یکساں بنانا ہوتا ہے اسی لیے refined oil عموماً:
- ہلکے رنگ کا ہو تا ہے،
- اس کی اپنی خوشبو کم محسوس ہو سکتی ہے،
- ذائقہ نسبتاً neutral ہو سکتا ہے،
- اور مختلف cooking applications میں زیادہ consistent performance دے سکتا ہے۔ یہ آئل کمرشل سطح پر زیادہ مفید ہو سکتا ہے کیونکہ وہاں کھانے کے ذائقے کو consistent بنانا اہم ہوتا ہے ۔ لیکن اس کے نتیجے میں خام تیل اپنی قدرتی خصوصیات اور فوائد سے بھی دور ہو جاتا ہے۔
تو کیا Refined oil برا ہےاور Cold-Pressed oil بہتر ہے؟ اس سوال کا جواب اگلے سوال پر منحصر ہے کہ : آپ تیل سے کیا چاہتے ہیں؟ اگر آپ تیل کا اپنا ذائقہ اور خوشبو پسند کرتے ہیں اور ایک ایسا تیل چاہتے ہیں جو اپنی تما م قدرتی خوبیوں سے بھرپور ہو ، تو ایک اچھا Cold-Pressed oil آپ کو زیادہ پسند آ سکتا ہے۔
اگر آپ neutral taste اور زیادہ یکساں cooking performance چاہتے ہیں، تو refined oil آپ کی ضرورت کے زیادہ قریب ہو سکتا ہے۔
پھر Extra Virgin کہاں سے آگیا؟
اب آتے ہیں اس لفظ کی طرف جو کسی بھی بوتل کو دیکھتے ہی premium محسوس ہوتا ہے: Extra Virgin لیکن یہاں ذرا رکنا ضروری ہے۔ کیونکہ Extra Virgin کوئی ایسا لفظ نہیں جو ہر قسم کے تیل پر لگا دیا جائے اور اس کا مطلب صرف "بہت خالص" سمجھ لیا جائے۔ یہ اصطلاح خاص طور پر زیتون کے تیل کی ایک مخصوص quality category کے لیے استعمال ہوتی ہے۔ Extra Virgin زیتون کا تیل ایک ایسا تیل ہے : ۔جو زیتون کے پھل کو درخت سے اتارنے کے 24 سے 48 گھنٹے کے اندر اسے فزیکل یا مکینکل طریقے سے پریس کر کے حاصل کیا جائے ۔ ۔ جس میںfree fatty acid کی مقدار 0.8 فیصد سے زیادہ نا ہو۔ ۔ جس میں تازہ زیتون کے ذائقے اور خوشبو کے علاوہ کسی قسم کا ناگوار ذائقہ یا خوشبو موجود نہ ہو ۔ اس لیے: Extra Virgin Olive Oil کو سمجھنے کا مطلب یہ نہیں کہ آپ اسی معیار کو ہر دوسرے تیل پر لاگو کر دیں۔ مثلاً اگر آپ سرسوں کا تیل خرید رہے ہیں تو "Extra Virgin" کا لفظ تلاش کرنا بے معنی نہیں۔ آپ کو یہ دیکھنا چاہیے کہ سرسوں کے تیل کے لیے معیار کا اصل پیمانہ کیا ہے۔ یہ ایک چھوٹا سا فرق ہے، لیکن بہت اہم ہے۔ کیونکہ مارکیٹنگ کے الفاظ اکثر ایک دوسرے سے ملتے جلتے محسوس ہوتے ہیں، جبکہ ان کے حقیقی معنی مختلف ہو سکتے ہیں۔
اب آتے ہیں اصل سوال کی طرف: تیل خریدتے وقت دیکھیں کیا؟ یہاں سے بات سب سے زیادہ practical ہو جاتی ہے۔ اگلی بار جب آپ تیل کی بوتل اٹھائیں تو صرف front label نہ دیکھیں۔ ذرا اس کی پوری کہانی جاننے کی کوشش کریں۔ 1۔ خام مال تیل کہاں سے آیا؟ اس کے لیے کون سا خام مال استعمال ہوا؟ کیونکہ اچھا تیل ہمیشہ اچھے خام مال سے شروع ہوتا ہے۔
2۔ Extraction Method کیا تیل Cold-Pressed ہے؟ کیا refined ہے؟ اور اگر refined ہے تو کس مقصد کے لیے؟ یہ جاننا آپ کو تیل کی شخصیت سمجھنے میں مدد دیتا ہے۔
3۔ Ingredients لیبل پر کیا لکھا ہے؟ کیا آپ جانتے ہیں کہ بوتل میں اصل میں کیا موجود ہے؟
4۔ Storage تیل روشنی، ہوا اور حرارت سے متاثر ہو سکتا ہے۔ اس لیے packaging اور storage بھی معیار کا حصہ ہیں۔
5۔ Transparency اور شاید سب سے اہم سوال: کیا برانڈ آپ کو اپنے تیل کے بارے میں واضح معلومات دینے کے لیے تیار ہے؟ کیونکہ جس چیز کے معیار پر اعتماد ہو، اس کے بارے میں کوئی بات چھپانے کی ضرورت نہیں ہوتی۔
ایک باشعور صارف وہ نہیں جو سب سے مہنگی بوتل خرید لے۔ باشعور صارف وہ ہے جو لیبل پر لکھے الفاظ کو سمجھتا ہے، دعوے اور حقیقت میں فرق جانتا ہے، اور پھر اپنے لیے درست انتخاب کرتا ہے۔ اور شاید یہی وہ لمحہ ہے جب "تیل خریدنا" محض ایک خریداری نہیں رہتا۔ یہ اپنے گھر کے کھانے کے معیار کے بارے میں ایک سوچا سمجھا فیصلہ بن جاتا ہے۔
More from the Purity Guide
All articles →How to Tell If Honey Is Real: What Actually Works (and What's a Myth)
The water test, the flame test, the thumb test — most of what gets shared online about spotting fake honey doesn't actually hold up. Here's what food science says works, and what to look for instead.
Read Article
سرسوں کا کولڈ پریسڈ تیل: کیا یہ آج بھی آپ کے کچن کے لیے ایک اچھا انتخاب ہے؟
سرسوں کا کولڈ پریسڈ تیل ذائقے، ہائی اسموک پوائنٹ اور ALA اومیگا-3 کی وجہ سے آج بھی ایک بہترین کوکنگ آئل ہے، بشرطیکہ اس کا معیار اور خالص پن قابلِ اعتماد ہو۔
Read Article
